Empowering The World Through Technology

Corona Affected Dead Bodies SOPs For Handling of Burial

0

Corona Affected Dead Bodies SOPs For Handling of Burial. Government of the Punjab Local Government & Community Development Department has announced Standard Operating Procedures (SOPs) For Handling Burial of Corona Affected Dead Bodies.

All details and descriptions for Corona Affected Dead Bodies SOPs For Handling of Burial are given below.

کرونا کی وباء (COVID-19)   کے باعث اموات اور میت کی تد فین سے متعلق حکومت پنجاب کی اہم ہدایات۔

حکومت پنجاب نے کرونا کی وباء کے دوران وائرس سے ہونے والی اموات کی صورت میں تدفین کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کو درج ذیل ضروری ہدایات جاری کی ہیں جن پرعمل در آمد انتظامیہ ، لواحقین اور تمام شہریوں کے لیے لازم ہے۔

تدفین پر مامور ٹیم کے لیے عمومی ہدایات:۔

1.    کسی بھی عمل کا طریقہ کا ر شروع کرنے سے پہلے لواحقین کو تدفین کے طریقہ کار کے بارے میں تمام معلومات فراہم کی جائیں گی ۔2.     تدفین کے عمل کے آغاز سے قبل لواحقین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔3.    ٹیم کے میت کی تدفین کے لیے جانے سے قبل ٹیم انچارج تمام ارکان کو تدفین کے طریقہ کار پر مذہبی و سماجی عقائد کی روشنی میں تفصیلا آگاہ کرے گا۔4.     محکمہ صحت کی منظور شدہ ہدایات کے مطابق جراثیم کش کلورین سلوشن پہلے سے تیار کر کے پہلےسے کنٹینرمیں لے جایا جائے گا۔

Corona Affected Dead Bodies SOPs
Corona Affected Dead Bodies SOPs

تدفین پر مامور ٹیم تشکیل:۔

تدفین پر ماموری کی تشکیل درج ذیل طریقہ سے کی جائے گی۔ 1.    مجموعی طور پرٹیم 6 ارکان پرمشتمل ہو نی چا ہے جس کی تقسیم کچھ ایسے کی جائے ۔2.     1 فرد بطور ٹیکنیکل سپر وائزر۔3.    1 فرد سپرے کے لیے حفاظتی آلات و سامان کے ساتھ۔4.     4  افرادمکمل حفاظتی آلات و سامان کے ساتھ۔5.    خاتون کی میت ہونے کی صورت میں کم از کم دو خواتین ارکان ٹیم میں شامل کی جائیں ۔ 

تدفین کے لیے ضروری آلات و سامان:۔

تدفین کےعمل کی مناسب تکمیل کے لئے درج ذیل اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ 1.    میت اٹھانے کے لیے باڈی بیگ(  6۔6 فٹ یا پھر مناسب سائز ، 400 مائیکرون کی موٹی، غیر نفوز پزیر، وینائل شیٹ سے تیار کر4/6 ہینڈل کے ساتھ، 100 سے 125 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت کا حامل۔2.     ذاتی حفاظت کے آلات و سامان۔3.    1 عدد سپر سےمشین، لیک پروف اور پنکچر نہ ہونے والا کنٹینر  ،  2عدد ویسٹ بیگز۔4.     0.5 فیصدکلورین جراثیم کش5.    صابن6.    صاف پانی 7.    ٹشو پیپرمناسب مقدار تعداد میں۔8.    اضافی حفاظتی سامان مثلا گلوز، ما سک و غیر بھی ساتھ رکھیں۔

میت والے گھرآمدکا طریقہ کار وہدایات:۔ 

1.  لواحقین سے ملتے ہو ئے تعزیت کریں۔2.     تد فین کی رسم میں شامل ہونے والے افرا و کوضروری حفاظتی آگاہی دیں۔3.     یقیندہانی کر لیں کہ قبر کی کھدائی ہو چکی ہے اوراگر نہیں ہوئی تو صرف منتخب افراد کو قبر کی کھدائی کے لیے قبرستان  یا منتخب کردہ جگہ پر جانے دیں ۔ 

حفاظتی آلات و سامان پہننے کاعمل وہدایات:۔ 

1.    تدفین کے فرائض سرانجام دینے والی ٹیم کے ارکان میت کے لواحقین کی موجودگی میں تمام حفاظتی آلات وسامان پہنں ۔2.     میت کےتدفین وکفنانے کے لیے کمرے کا تعین/ انتخاب کر لیں۔3.    کمرے میں ہوا اور روشنی کے لیے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں۔4.میت کے زیر استعمال باتھ روم، کمرے اور دیگرا شیاء کی نشاندہی کر لیں تا کہ انہیں جراثیم سے پاک کیا جا سکے۔ 

پانی کے بغیر خشک غسل / تیمم کے لئے ہدایات:۔ 

1.   کرونا وائرس سے متاثر ہ میت کوغسل دینے کی بجائے تیم کرایا جائے ۔ اس سلسلے میں تمام فقہ کے علماء نے فتوی جاری کیا ہے۔ کیونکہ غسل دینے کے عمل سے بیماری پھیلنے  کا شدید خطرہ ہے۔2.     لواحقین کی جانب سے مطالبے کی صورت میں تدفین کے لئے مامو رٹیم علماء کی جانب سے جاری شدہ فتوی کی کاپی ضرورفراہم کریں۔3.    تدفین پر مامورٹیم میں سے مسلمان مبرصاف ریت یا پتھرپر اپنے ہاتھ رگڑ ے اوراس کے بعد ہاتھوں کو میت کے چہرے اور ہاتھوں پر لگائے۔یہ علامتی غسل و تیم کو ظاہر کرتا ہے۔4.     میت کو بیگ میں ڈالنے سے پہلے سفید چادر/ کفن میں لپیٹاجائے اور پھر چا ور کو دونوں اطراف سے گہرا ہ لگائی جائے۔5.    عورت کی میت ہونے کی صورت میں اس پر مامور ٹیم میں مو جو خواتین ارکان میتکو تیمم کر نے، کفنانے اور بیگ میں ڈالنے کی ذمہ داری نبھائیں ۔ 

میت کو باڈی بیگ میں ڈالنے کاطریقہ:۔

1.    باڈی بیگ کو میت کے برابر میں رکھیں ۔ میت کو سر اورٹانگوں کی طرف سے اٹھا کر بیگ میں ڈالیں اور بیگ کو بند کر دیں۔2.     باڈی بیگ پر 0.5فیصد کلورین سلوشن کا سپرے کر کے اسے جراثیم سے پاک کر دیں۔3.    میت کے زیر استعمال باتھ روم ، گھر اور دیگر اشیا ء پر   جراثیم کش سپرےکریں۔

باڈی بیگ کی گاڑی و قبرستان میں منتقلی کاعمل و ہدایات:۔

1.    میت / باڈی بیگ کو کھڑکی کے پچھلے حصے میں اس طرح رکھیں کہ سر گاڑی کے فرنٹ کی طرف رہے۔2.     گاڑی میں میت کے لواحقین میں سے کسی کو بیٹھنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔3.    صرف تدفین پرمامو رٹیم ہی گاڑی میں سوار ہو سکتی ہے۔ 

جنازے کی ادائیگی کاعمل و ہدایات:۔

1.    میت اور امام کے درمیان مناسب فاصلہ ہونا چاہے۔2.    باڈی بیگ کو جنازہ گاہ میں ہر گز کھولنے کی کوشش نہ کریں۔3.    لوگ باڈی بیگ کے قریب ہرگز نہ آئیں۔4.    کوشش کی جائے کہ کم سے کم افراد جنازے میں شامل ہوں۔5.    شرکاء ، ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھیں اور بغل گیر ہو نے سے اجتناب کریں۔6.    ہرممکن کوشش کی جائے کہ جنازے میں کھانسی یا بخار کا مریض شامل نہ ہو۔7.    شرکاء صابن سے اچھی طرح سے ہاتھ دھونے یا سینی ٹائیزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔8.    ممکن کوشش کی جائے کہ جنازے کے تمام شرکاء حفاطتی ماسک سےناک اور منہ کو ڈھانپ رکھیں.

قبر میں باڈی بیگ اتارنے کاعمل و ہدایات:۔ 

1.    باڈی بیگ کو گاڑی سے قبر تک احتیاط سے لایا جائے۔2.    اڈی بیگ کو گاڑی سے قبر تک لانے والے ارکان ڈسپوزیبل گلوز اورفیس ماسک لا زمی پہنیں۔3.    اڈی بیگ کو قبر میں اتارنے کے لیے رسی کا استعمال کریں ۔4.    رسی کو باڈی بیک کے نیچے سے گزاریں۔5.    باڈی بیگ کو آہستہ قبر میں اتاریں ۔ 

لوگوں کو دعائیں شامل کر نے کاعمل و ہدایات:۔

1.    دعا اور دیگر رسوم کو نہایت مختصررکھیں اور ممکن کوشش کی جائے کہ ہجوم اکٹھانہ ہو۔2.     لواحقین اور ان کے ساتھ آنے والے افراد کوقبر بند کرنے اور مٹی ڈالنے کےعمل میں ضرور شامل کر یں۔3.    مٹی ڈا لنےکاعمل میت کے سر کی طرف سے شروع کیا جائے۔4.    لواحقین کو مٹی ڈا لنے/ قبر بند کر نے کے عمل میں ترجیح دی جائے۔5.    قبر پر شناخت کے لیے میت کا نام اورتاریخ انتقال لگایا جائے ۔6.    تمام استعمال شده گلوز و پیسٹ بیگ میں ڈالیں۔7.    تدفین کےعمل میں شامل ہونے والے تمام افراد اچھی طرح صابن سے ہاتھ دھوئیں اور خود کو جراثیم سے پاک کر یں ۔

استعمال شدہ سامان کی تلفی اور ذاتی صفائی کاعمل (تدفین کے اختتام پر)۔

1.    ربرکے جوتوں کو اتارنے سے پہلے جراثیم کش سپرے سے پاک کر یں۔2.    ایپرن کی گرا کھولیں ، پھر احتیاط سے اتاریں اور ویسٹ بیگ میں تلف کر دیں۔3.    اوپر والے ڈسپوزبل گلوز پہلےاتاریں اور اس کے بعداتاریں۔4.    کورآل سوٹ/ اوپری لباس کو احتیاط سے ایسےاتاریں کہ اوپر والا حصہ اندر کی طرف فولڈہوجائے۔اسکے بعد  ویسٹ بیگ میں تلف کر دیں۔5.    اندرونی گلوز ا یک بار پھردھولیں اور پھر اتار دیں۔6.    چشمےکوپچھلی طرف سےاتاریں اور ویسٹ بیگ میں تلف کر دیں۔7.    تدفین کےعمل میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی دھویاجائے اورجراثیم سے پاک کیا جائے۔

ہسپتال واپسی پراقدامات:۔ 

1.    ہسپتال میں ایک بار استعمال ہونے والی تمام اشیا کو جلانے کا انتظام کیا جائے۔2.    دوبارہ استعمال کے قابل آلات کو جراثیم سے پاک اور خشک کیا جائے۔3.    کام کے اختتام پر گھر جانے سے پہلے تدفین کے عمل میں شامل ہونے والے تمام ارکان اپنے ہاتھوں ، چہرے اور پاؤں کی مکمل صفائی کریں۔4.    ربرکے جوتے جراثیم کش سپرے سے صاف کرنے بعد ہسپتال میں ہی رکھ دیئے جائیں۔5.    تیمم سے تد فین تک کے تمام مراحل میں کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش آیا ہوتوا سے متعلقہ اتھارٹی کے نوٹس میں ضرور لایا جائے ۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.